تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 528443

افغان خواتین کا کابل میں اجلاس،طالبان حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ

افغان خواتین نے، خواتین کے خلاف تشدد مٹانے کے عالمی دن کی مناسبت سے کابل میں ایک احتجاجی اجلاس تشکیل دیا۔خواتین نے اس اجلاس میں اپنے خلاف تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طالبان، خواتین کا تشخص مٹانا چاہتے ہیں۔
افغان خواتین کا کابل میں اجلاس،طالبان حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ
افغان خواتین نے کابل میں ایک اجلاس کر کے عبوری طالبان حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان خواتین نے، خواتین کے خلاف تشدد مٹانے کے عالمی دن کی مناسبت سے کابل میں ایک احتجاجی اجلاس تشکیل دیا۔خواتین نے اس اجلاس میں اپنے خلاف تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طالبان، خواتین کا تشخص مٹانا چاہتے ہیں۔

درایں اثنا پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے قطر میں امریکی نمائندوں سے طالبان نمائندوں کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک طالبان کے ساتھ اشتراک عمل کرکے افغان عوام کی مدد کرسکتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نگراں وزیر خارجہ امیرخان متقی نے، جو اس وقت قطر کے دورے پر ہیں، امریکہ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کر کے سیاسی مسائل اور امریکہ میں افغانستان کے منجمد اثاثے آزاد کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔

مغربی ممالک منجملہ امریکہ مختلف بہانوں سے افغانستان کا سرمایہ منجمد کئے ہوئے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcfjcdtmw6d0ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ