تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 528412

زرعی قانون کی منسوخی کا بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج

خیال رہے کہ تینوں نئے زرعی قوانین گزشتہ سال ستمبر میں منظور کئے گئے تھے لیکن کسانوں کی کئی تنظیموں نے ان قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال 26 نومبر سے ان کے خلاف احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا تھا۔
زرعی قانون کی منسوخی کا بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج
ہندوستان کی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی کا بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج ہے۔

اس کے بل پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکین کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔

خیال رہے کہ تینوں نئے زرعی قوانین گزشتہ سال ستمبر میں منظور کئے گئے تھے لیکن کسانوں کی کئی تنظیموں نے ان قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال 26 نومبر سے ان کے خلاف احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا تھا۔ کسانوں کی تنظیمیں اس وقت سے ان قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ان کی تحریک بدستور جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb8wbs5rhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ