تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 528409

صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں کا ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور انہیں ربر کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ نابلس کے بیتا اور بیت دجن اور مشرقی قلقیلیہ میں واقع کفر قدوم بستی سے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں کا ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا
صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں کئی علاقوں پر نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں متعدد مظاہرین اور کئی صحافی زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور انہیں ربر کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ نابلس کے بیتا اور بیت دجن اور مشرقی قلقیلیہ میں واقع کفر قدوم بستی سے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم اور وہاں جاری غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت میں مظاہرہ کیا جسے صیہونی فوجیوں نے طاقت کے بل کر کچلنےکی کوشش کی۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchv6nmw23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ