تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 528403

واہگہ کے راستے افغانستان کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہ ہندوستان نے 7 اکتوبر کو پاکستان کے راستے افغانستان کے عوام کو گندم اور ادویات بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی
واہگہ کے راستے افغانستان کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو واہگہ کے راستے انسانی بنیادوں پر 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات کی ترسیل کے لیے پاکستان کے ساتھ معاملات طے کررہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہ ہندوستان نے 7 اکتوبر کو پاکستان کے راستے افغانستان کے عوام کو گندم اور ادویات بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی اور 24 نومبر کو ہی حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی اس امداد کی ترسیل کے لیے پاکستان کی جانب سے کوئی شرط عائد نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 50 ہزار ٹن میٹرک ٹن گندم اور زندگی بچانے والی ادویات کی انسانی بنیادوں پر ترسیل کا معاملہ ہے جو ہم افغانستان کے لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پروازیں بند ہیں اور امداد پہنچانے کے لئے ہندوستان نے پاکستان کا راستہ منتخب کیا ہے تاہم ایران کے راستے بھی یہ امداد پہنچائی جا سکتی ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم پاکستان کی جانب سے معاملات پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ انسانی بنیادوں اور ترقیاتی امداد کے لیے افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بدھ کے روز ہندوستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا کہ وہ افغان عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر واہگہ کے راستے افغانستان کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbgwbsfrhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ