تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 21:31
خبر کا کوڈ : 528319

یہودی بستیوں کی تعمیر اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی غیر قانونی پالیسیوں کو روکنا چاہیے

عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق گذشتہ روز ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی و تجارتی تعاون (COMCEC) کے 37ویں وزارتی اجلاس میں  رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے  کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچے۔
یہودی بستیوں کی تعمیر اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی غیر قانونی پالیسیوں کو روکنا چاہیے
 طیب اردگان نے  کہا کہ ہمیں فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس  کی حیثیت اور تقدس کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کرنا چاہیےاور یہودی بستیوں کی تعمیر اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی غیر قانونی پالیسیوں کو روکنا چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق گذشتہ روز ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی و تجارتی تعاون (COMCEC) کے 37ویں وزارتی اجلاس میں  رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے  کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ ترک صدر اردگان اورصہیونی ریاست  اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے درمیان ​​گذشتہ ہفتے ایک ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا جس میں صدر کی جانب سے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہیں جس ماگر دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر باہمی افہام و تفہیم ہو تو رائے کے اختلافات کو کم کیا جا سکتا ہےاور اس سلسلے میں، فلسطین اسرائیل تعلقات کی ترقی اور امن عمل کی بحالی ترجیحات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی فلسطینیوں کے ساتھ اپنی اٹوٹ یکجہتی کے لیے جانا جاتا ہےاور کئی دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر فلسطینی کاز کی حمایت میں آواز اٹھا رہا ہےاور اس بات پر زور دیتا  کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے دائرہ کار میں مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل ہے۔
https://taghribnews.com/vdchz6nmw23nixd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ