تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 20:20
خبر کا کوڈ : 528313

تمام پابندیاں، ایک ساتھ ختم ہونی چاہئے

تمام توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران کے عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مکمل عزم کے ساتھ شرکت کی جائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف حتمی ، واضح اور منطقی ہے۔
تمام پابندیاں، ایک ساتھ ختم ہونی چاہئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ تمام پابندیاں، ایک ساتھ ختم ہونی چاہئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات میں مغربی فریقوں کی جانب سے قدم بہ قدم پابندیاں ختم کرنے کی تجویز پیش کئے جانے کے سلسلے میں میڈیا کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ امریکہ کی تمام پابندیاں ایک ساتھ ختم ہونی چاہئے جو نظر آئے اور عینی ضمانتوں کے ساتھ قابل تصدیق بھی ہو۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کی تمام توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران کے عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مکمل عزم کے ساتھ شرکت کی جائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف حتمی ، واضح اور منطقی ہے۔

گذشتہ دنوں نیویارک ٹائمز نے ایران کے منجمد سرمائے کا کچھ حصہ آزاد کرنے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کی بعض سرگرمیاں معلق کرنے کےعوض بعض پابندیوں کی منسوخی کی خبردی تھی ۔ نیویارک ٹائمز نے بعض امریکی ذرائع کے حوالے سے آکسیوس کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ واشنگٹن کی پیشکش یہ ہے کہ تہران، امریکہ کی جانب سے ایران کی منجمد رقم کا کچھ حصہ ریلیز کرنے یا بعض چیزوں کی درآمدات کی اجازت دینے کے عوض اپنی بعض ایٹمی سرگرمیاں روک دے۔

قابل ذکرہے کہ 29 نومبر کو ویانا میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی کے لئے ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcb8wbsfrhb5fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ