تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 20:16
خبر کا کوڈ : 528309

روس نے ماسکو- واشنگٹن تعلقات کی بہتری کو سفارتی اثاثوں کی بحالی سے مشروط کردیا

ماسکو - واشنگٹن کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا کہ سن 2016 سے 2018 کے درمیانی عرصے میں امریکی حکام نے روس کے متعدد سفارتی اثاثوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ہم اپنی زمینوں اور سفارتی املاک کی واپسی کے خواہاں ہیں۔
روس نے ماسکو- واشنگٹن تعلقات کی بہتری کو سفارتی اثاثوں کی بحالی سے مشروط کردیا
روس نے ماسکو- واشنگٹن تعلقات کی بہتری کو سفارتی اثاثوں کی بحالی سے مشروط کردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا کہ جب تک ہمارے سفارتی اثاثوں کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک ماسکو - واشنگٹن کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا کہ سن 2016 سے 2018 کے درمیانی عرصے میں امریکی حکام نے روس کے متعدد سفارتی اثاثوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ہم اپنی زمینوں اور سفارتی املاک کی واپسی کے خواہاں ہیں۔

اس سے پہلے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا تھا کہ روس، امریکہ میں قبضہ کی گئی سفارتی املاک بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکی حکام نے 29 دسمبر 2016 سے اب تک روس کی ایسی 6 سفارتی اشیا ضبط کرلی ہیں جن کا امریکی وزارت خارجہ میں رجسٹریشن بھی موجود ہے۔

امریکہ میں روس کے سفیر سرگئی کوشلیف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ میں روسی سفارتی اموال ضبط کیے جانے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ چاہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgz79nyak9xw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ