تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 528275

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائی عراق میں ناکام

عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں سے بھرے 3 خفیہ گوداموں سے بھاری مقدار میں جدید قسم کے ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر کے بغداد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائی عراق میں ناکام
عراق میں داعش نے بڑی دہشتگردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام رہا۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں سے بھرے 3 خفیہ گوداموں سے بھاری مقدار میں جدید قسم کے ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر کے بغداد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ داعش نے ان ہتھیاروں سے دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdciyvawwt1arr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ