تاریخ شائع کریں2021 25 November گھنٹہ 19:42
خبر کا کوڈ : 528224

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دارالعلوم قمر الاسلام میں آل پارٹیز کانفرنس

مقررین کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہےاورفلسطین کی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہےجس پر  پاکستانی عوام فلسطین کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور دنیا کی کسی حکومت کو حماس پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دارالعلوم قمر الاسلام میں آل پارٹیز کانفرنس
قائدین نے کانفرنس میں حکومت پاکستان سے بھی حماس کو سرکاری سطح پر  فلسطین کی نمائندہ جماعت تسلیم کر نے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی  فلسطینی عوام کے  حقوق کی جنگ میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دارالعلوم قمر الاسلام میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی شاہ ہمدانی نے کی، کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مسئلہ فلسطین پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، صہیونیوں کی غاصب ریاست اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنما مولانا عمر صادق،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر جمیل احمد، آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان قادری،صدیق قادری، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما سید شبر رضا، تنظیم اہلسنت کے رہنما مسرور ہاشمی، معروف عالم دین مفتی فیرزالدین رحمانی، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی سمیت صادق شیخ، پی ٹی آئی خواتین رہنما عرم بٹ، طلعت نورین، عائشہ،یوتھ پارلیمنٹ کے واصف انصاری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہےاورفلسطین کی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہےجس پر  پاکستانی عوام فلسطین کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور دنیا کی کسی حکومت کو حماس پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ ایک طرف عرب ریاستیں ہیں جو فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کررہی ہیں تو دوسری طرف مظلوم فلسطینی ہیں جو گذشتہ ایک صدی سے مسلسل آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

قائدین نے کانفرنس میں حکومت پاکستان سے بھی حماس کو سرکاری سطح پر  فلسطین کی نمائندہ جماعت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی فلسطینی عوام کے حقوق کی جنگ میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

قائدین نے فلسطین پر صہیونی قبضہ کی منصوبہ بندی میں صہیونیوں کے ساتھ ساتھ برطانوی استعمار اور امریکی سامراج  کی برابر کی  شراکت داری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت فی الفور حماس سے متعلق فیصلے کو واپس لے بصور ت دیگر برطانوی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ایک صدی سے جاری ظلم و بربریت میں امریکہ اور برطانیہ برابر کے حصہ دار ہیں جس کے خلاف احتجاج کے طور پر پوری دنیا میں 29نومبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دن منایا جاتا ہے اور  اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اٹھائیس نومبر اتوار کو شاہراہ فیصل کراچی سے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcci4qp02bqii8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ