تاریخ شائع کریں2021 20 November گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 527510

سابق امام کعبہ کی اشتہاری فلم میں ادا کاری

سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 " کومبیٹ فیلڈ" زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں ادا کاری کی ہے جس پر عرب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 " کومبیٹ فیلڈ" زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں ادا کاری کی ہے جس پر عرب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ عرب لوگ ان پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں۔

پروموشنل ویڈیو جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا ، تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی انٹری دکھائی گئی ہے۔

یہ اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی الشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس ٹوئیٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے تبصرہ کیا "آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟" عرب صارفین نے سابق امام کعبہ کے اس فعل اور ادا کاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے جبکہ ایک اور نے کہا کہ خدا آپ کی ہدایت کرے۔
https://taghribnews.com/vdcjvaeiyuqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ