تاریخ شائع کریں2021 27 October گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 524557

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، متعدد فلسطین گرفتار

فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ المخیم اور بیتا اور اسی طرح رام اللہ میں حملہ کر کے احمد مطیع سلیط اور عاهد ابراہیم خلف سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، متعدد فلسطین گرفتار
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ المخیم اور بیتا اور اسی طرح رام اللہ میں حملہ کر کے احمد مطیع سلیط اور عاهد ابراہیم خلف سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوجی آئے دن مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتے رہتے ہیں۔

صیہونی جیلوں میں اس وقت 4 ہزار 700 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 250 بچے اور 47 عورتیں شامل ہیں اور 540  ایسے قیدی ہیں کہ جن پر کوئی فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchmknmq23nimd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ