تاریخ شائع کریں2021 27 October گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 524556

صوبے دیالی میں داعش دہشت گردوں کا حملہ، 15 عراقی شہری جاں بحق اور 18 زخمی

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صوبے دیالی میں داعش دہشت گردوں کا حملہ، 15 عراقی شہری جاں بحق اور 18 زخمی
عراقی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صوبے دیالی میں داعش دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالی کے الرشاد، کلیوات اور الهواشه میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 15 عراقی شہری جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس  حشد الشعبی داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcgnt9n3ak9xn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس