QR codeQR code

سوڈان کی فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا

27 Oct 2021 گھنٹہ 16:42

سوڈان کے معزول وزیراعظم عبدالله حمدوک کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے اور وہ دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی اب بھی بہت سخت ہے جبکہ کابینہ کے اراکین اور وزراء تا حال فوج کی کسٹڈی میں ہیں۔


سوڈان کی فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے معزول وزیراعظم عبدالله حمدوک کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے اور وہ دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی اب بھی بہت سخت ہے جبکہ کابینہ کے اراکین اور وزراء تا حال فوج کی کسٹڈی میں ہیں۔

اس سے قبل خرطوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان نے کہا تھا کہ معزول وزیراعظم کو دھمکیاں ملنے پرحفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ معزول وزیراعظم اپنی معمول کی سرگرمیاں آزادانہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معزول وزیراعظم نےخطرات اور دھمکیوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 524553

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/524553/سوڈان-کی-فوج-نے-معزول-وزیراعظم-اور-ان-اہلیہ-کو-رہا-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com