تاریخ شائع کریں2021 27 October گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 524553

سوڈان کی فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا

سوڈان کے معزول وزیراعظم عبدالله حمدوک کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے اور وہ دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی اب بھی بہت سخت ہے جبکہ کابینہ کے اراکین اور وزراء تا حال فوج کی کسٹڈی میں ہیں۔
سوڈان کی فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا
سوڈان کی فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے معزول وزیراعظم عبدالله حمدوک کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق فوج نے معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہا کردیا ہے اور وہ دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی اب بھی بہت سخت ہے جبکہ کابینہ کے اراکین اور وزراء تا حال فوج کی کسٹڈی میں ہیں۔

اس سے قبل خرطوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان نے کہا تھا کہ معزول وزیراعظم کو دھمکیاں ملنے پرحفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ معزول وزیراعظم اپنی معمول کی سرگرمیاں آزادانہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معزول وزیراعظم نےخطرات اور دھمکیوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcdko0ksyt0xk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ