تاریخ شائع کریں2021 22 October گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 523811

مسلمانوں کے درمیان زیادہ تر اختلاف  بیگانوں کی سازشوں کا نتیجہ ہیں

علامہ ماہر حمود نے یہ بھی کہا فی زمانہ جہان اسلام کو امریکہ کی  دھمکیاں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور  اس وقت دنیائے اسلام میں اس رخنہ اندازی انتہا پر ہے حتی اب وہ اپنی دھمکیوں کو عملی کرنے کے لئے جنگ سے بھی پرہیز نہیں کرتا۔
مسلمانوں کے درمیان زیادہ تر اختلاف  بیگانوں کی سازشوں کا نتیجہ ہیں
علمائےمزاحمت کے عالمی اتحادیہ کے صدر علامہ شیخ ماہر حمود نے ۳۵ ویں بین الاقوامی  ویوحدت اسلامی کانفرنس  کے نویں  ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ایران نے ۴۲ برسوں سے وحدت کا پھریرا لہرایا ہوا ہے اور ہمیں بھی یہ افتخار حاصل ہے کہ ہم وحدت اسلامی کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔

انہوں  نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل مسلمان ممالک وحدت سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔ مسلمان ممالک کی اتحاد سے یہ دوری اور وحدت اسلامی کے نعرہ کو پس پشت ڈالنا در حقیقت بیگانوں کی سیاسی چال اور سازش ہے  اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ نعرہ ضعیف ہے۔

علامہ ماہر حمود نے یہ بھی کہا فی زمانہ جہان اسلام کو امریکہ کی  دھمکیاں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور  اس وقت دنیائے اسلام میں اس رخنہ اندازی انتہا پر ہے حتی اب وہ اپنی دھمکیوں کو عملی کرنے کے لئے جنگ سے بھی پرہیز نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحدت اسلامی کے علمبردار ہونے کی حیثیت سے ہم لوگ فلسطین، شام عراق اور یمن میں امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینے میں شریک ہیں۔
انہوں تاکید کی کہ بعض مکروہ چہروں کا اسرائیل اور امریکہ سے ساز باز کرنا اور ان سے روابط استوار کرنا مسلمانوں میں مایوسی  اور ناامیدی پیدا نہ کرے، خدا کے فضل و کرم سے ہم بہت طاقتور ہیں اور ان شاء اللہ ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض جگہ ہمارا اپنا قصور بھی ہے کہ ہم وحدت اسلامی کی دعوت کو کما حقہ عام نہیں کیا۔

علامہ ماہر نے مزید کہا کہ ہمیں وحدت اسلامی کی نعرہ کی بلندی کے لئے محنت کرنا ہوگی۔ انہی نعروں کے ذریعے ہم نے فلسطین، لبنان اور دوسرے ممالک میں دشمن پر فتح پائی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ان فتوحات پر بے جا مباہات نہیں کرنا چاہئے بلکہ متواضع رہنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسی شعار وحدت اسلامی نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلمان یعنی امت مسلمہ ضعیف امت نہیں بلکہ قدرتمند اور طاقتور امت ہے۔ شیخ ماہر نے کہا کہ وحدت اسلامی نے ثابت کردیا ہے کہ دین اسلام کفار اور راہ خدا سے بھٹکے ہوؤں کے مقابلے میں کامیاب ہے۔

علامہ شیخ ماہر حمود نے اپنے بیان کے اختتام پر یہ بھی کہا کہ عالمی استکبار مسلمانوں میں نفوذ اور رسوخ کے لئے  پیسہ پانی کی طرح بہا رہا ہے  اور اس کی خواہش ہے کہ ہماری کمزوریوں کو ہمارے خلاف استعمال کرے۔ لیکن اگر ہم حقیقی خلوص کے ساتھ میدان عمل میں رہیں تو ان شاء اللہ خدا  کی مدد ہمارے شامل حال رہے گی
 
https://taghribnews.com/vdcjvteivuqe8oz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ