تاریخ شائع کریں2021 22 October گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 523809

اسلامی ممالک کے اقتدار کے حفاظت کے لئے  واحدانتخاب، اتحاد  ہے

حزب اللہ کی سیاسی شوریٰ کے صدر نے وحدت کی پابندی نہ کرنے کو قرآن کی مخالفت قرار دیا اور کہا کہ اگر وحدت کی رعایت نہ کی گئی تو مسلمان بلکہ تمام بشریت نابودی کی جانب گامزن ہوجائے گی۔
اسلامی ممالک کے اقتدار کے حفاظت کے لئے  واحدانتخاب، اتحاد  ہے
اخبار تقریب، حوزہ بین المللی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی سیاسی شوریٰ کے صدر  سید ابراہیم امین سید نے ۳۵ ویں  بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے  وحدت کی مختلف جہتوں پر گفتگو کی ابتدائے کلام میں انہوں نے وحدت کی قرآنی جہت کے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔

حزب اللہ کی سیاسی شوریٰ کے صدر نے وحدت کی پابندی نہ کرنے کو قرآن کی مخالفت قرار دیا اور کہا کہ اگر وحدت کی رعایت نہ کی گئی تو مسلمان بلکہ تمام بشریت نابودی کی جانب گامزن ہوجائے گی۔

انہوں نے پیمبر گرامیﷺ کی ذات والا صفات کو وحدت کا دوسرا عامل قرار دیا کہ  پہلا عامل وحدت خود ایمان باللہ ہے۔ انہوں پیغمبر ﷺ کی شخصیت کو تمام انبیاء کی شخصیات کا جامع قرار دیا اور کہا کہ ایسے عظیم پیغمبرﷺ کے پیروکاروں کو ہر حال میں متحد ہونا چاہئے۔

انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کو وحدت کا تیسرا عامل قرار دیا اور کہا کہ تمام امت اہل بیت کی  عظمت کی قائل ہے اور سب ہی ان کی محبت کا دم بھرتے ہیں پس خدا، نبی اور اہل بیت  سب مسلمانوں میں مشترک ہیں سو وحدت اور اتحاد کے لئے یہی  مشترکات کافی ہیں۔

سید ابرہیم نے دشمنان اسلام کے ساتھ ساز باز کرنے ان سے امید باندھنے اور ان کے ساتھ روابط استوار کرنے کو مسلمانوں کے درمیان فتنہ و فساد اور جنگ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا جان لیجے کہ دشمنوں سے سوائے ناامیدی اور ظلم کے کچھ ملنے والا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  بار بار کے تجربہ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسلامی ممالک کی بقا اور دشمنوں کی شکست کے لئے واحد انتخاب اتحاد بین المسلمین ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgzw9nyak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ