QR codeQR code

حقیقی عبادت ، قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہے

21 Oct 2021 گھنٹہ 13:02

بھائی چارہ کے قیام کے لئے انہوں  نے تاکید کی کہ ہم مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جن کی رو سے ہمیں ایک دوسرے کے رنج و خوشی میں شریک ہونا چاہئے اور ایک دوسرے کی مشکلا ت کے حل کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔


اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، انجمن صلح ڈنمارک کے صدر عبید علی عبید نے ۳۵ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبیناری سلسلہ میں کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا اگر مسلمانوں کے درمیان سے  اخوت کا احساس اٹھ جائے تو ہم حقیقی مسلمان نہیں رہیں گے۔ مسلمان ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں ہماری برادری کی بنیاد قرآن پیامبرﷺ اور ان کے اہل بیت اور ان کی تعلیمات ہیں۔ جن کی رو سے دینی بھائی چارہ میں اپنے بھائی کا احساس کرنا تمام احساسات سے بلند تر ہے۔

بھائی چارہ کے قیام کے لئے انہوں  نے تاکید کی کہ ہم مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جن کی رو سے ہمیں ایک دوسرے کے رنج و خوشی میں شریک ہونا چاہئے اور ایک دوسرے کی مشکلا ت کے حل کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔

عبید  علی عبید نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل اور پیامرﷺ کی اتباع ہی وہ راستہ ہے جس کی منزل انسانیت کا ارتقاء اور وحدت ہے۔ 

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں دوبارہ اس بات کی تاکید کی اسلام کی تعلیمات میں ایک دوسرے کی مدد کی خصوصی تاکید ہے اور ہم وحدت پیدا کرنے کے لئے ان تعلیمات اسلامی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 523622

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523622/حقیقی-عبادت-قرا-ن-اور-رسول-اللہ-ﷺ-کی-تعلیمات-پر-عمل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com