تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 523310

جموں و کشمیر امیں ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی ص کی محفل میلاد کا انعقاد

سیرت رسول ؐ کی پیروی اور اتحاد بین المسلمین کو ملت کی کامرانی اور سربلندی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے فرزندان توحید سے تلقین کہ وہ اپنے جملہ مسائل اور انفرادی و اجتماعی امورات میں قرآن وسنت کو نمونہ عمل بنا کر نبی پاک ؐ سے عشق و عقیدت کا عملی ثبوت فراہم کریں۔
جموں و کشمیر امیں ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی ص کی محفل میلاد کا انعقاد
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تقریبات کے سلسے میں امام باڑہ گلشن باغ سرینگر میں ایک شاندار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ 

محفل میلاد کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی، محفل میلاد میں تنظیم سے منسلک ضلع سرینگر کے  شاخہائے باب العلم  کے طلباء و طالبات معلمین و معلمات اور تنظیمی اراکین و عاملین کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شر کت کی اس موقعہ پر علماے دین نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے سیرت نبویؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ جن علمائے دین نے محفل میلاد سے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی ،حجت الاسلام سید یوسف الموسوی، مولانا سید شمس الرحمان ،مولانا خورشید احمد قانونگو اور شبیر احمد میر شامل ہیں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ہفتہ وحدت اور میلاد النبیؐ کی تقریبات کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آغا صاحب نے سیرت رسول ؐ کی پیروی اور اتحاد بین المسلمین کو ملت کی کامرانی اور سربلندی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے فرزندان توحید سے تلقین کہ وہ اپنے جملہ مسائل اور انفرادی و اجتماعی امورات میں قرآن وسنت کو نمونہ عمل بنا کر نبی پاک ؐ سے عشق و عقیدت کا عملی ثبوت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ میلاد النبیؐ کی تقریبات حضور ؐ سے عقیدت کا علامتی مظاہرہ ہے اور معنوی محبت و عقیدت کا راز  اسلامی تعلیمات کی پیروی اور اطاعت رسول (ص) میں مضر ہے.
https://taghribnews.com/vdcdfs0kzyt0xs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ