تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 18:39
خبر کا کوڈ : 523305

طالبان ذرائع نے اپنے رہنما ملا ہبت اللہ آخوندزادہ کی موت کی تصدیق کردی

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق، کابل سے صبح شائع ہونے والے اخبارات نے لکھا ہے کہ طالبان کے ایک سینیئر رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی ان ان کو بتایا ہے کہ ملا ہبت اللہ آخوند زادے گزشتہ برس پاکستان میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
طالبان ذرائع نے اپنے رہنما ملا ہبت اللہ آخوندزادہ کی موت کی تصدیق کردی
کابل سے شائع ہونے والے اخبارات کے مطابق طالبان ذرائع نے اپنے رہنما ملا ہبت اللہ آخوندزادہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق، کابل سے صبح شائع ہونے والے اخبارات نے لکھا ہے کہ طالبان کے ایک سینیئر رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی ان ان کو بتایا ہے کہ ملا ہبت اللہ آخوند زادے گزشتہ برس پاکستان میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ملا ہبت اللہ آخوند زادہ کے مرنے کی خبریں، گزشتہ سال پاکستان کے شہر کوئٹہ کے قریب ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے بعد سامنے آئی تھیں، لیکن طالبان گروہ نے اس کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ حملے کے وقت ملا آخوند زادہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

ملا ہبت اللہ، اختر منصور کے بعد طالبان کے تیسرے لیڈر تھے۔ سن انیس سو چورانوے میں انہوں نے اس گروہ کے سربراہی سنبھالی تھی۔
https://taghribnews.com/vdchvxnmm23nixd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ