تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 18:35
خبر کا کوڈ : 523302

افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد مستعفی

زلمی خلیل زاد نے اپنے استعفے میں ماضی کی اپنی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ آخری مشن میں اپنا مقصد اُس طرح سے حاصل نہ کر سکے کہ جس طرح سے وہ حاصل کرنا چاہتے تھے اور افغان حکومت اور طالبان کے سیاسی تعلقات امید کے مطابق آگے نہ بڑھ سکے۔
افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد مستعفی
افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اور اس ملک میں امریکی سفارتکاری کی شکست کے سب سے بڑے ذمہ دار زلمی خلیل زاد مستعفی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے زلمی خلیل زاد کے مستعفی ہو جانے کے بعد تھوماس ویسٹ کو افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے تعینات کر دیا۔

زلمی خلیل زاد نے اپنے استعفے میں ماضی کی اپنی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ آخری مشن میں اپنا مقصد اُس طرح سے حاصل نہ کر سکے کہ جس طرح سے وہ حاصل کرنا چاہتے تھے اور افغان حکومت اور طالبان کے سیاسی تعلقات امید کے مطابق آگے نہ بڑھ سکے۔ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے زلمی خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ واشنگٹن کے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے اور امریکا کو بیس سال بعد نہایت ہی ذلت و رسوائی کے ساتھ اگست میں افغانستان سے فرار ہونا پڑا۔
https://taghribnews.com/vdce7x8nwjh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ