تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 523294

بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔
بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام
پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔
https://taghribnews.com/vdceox8nejh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ