تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 523291

کوہاٹ؛ عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں سبیل اتحاد بین المسلمین کا اہتمام

جبکہ شیعہ جوانان بنگش کی جانب سے زرگراں بازار چوک میں شرکاء جلوس کیلئے سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو جلوس انتظامیہ شرکاء اور ضلعی انتظامیہ نے بہت سراہا اور اتحاد و اتفاق کیلئے ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا۔
کوہاٹ؛ عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں سبیل اتحاد بین المسلمین کا اہتمام
کوہاٹ میں اہلسنت برادران کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے رہنمائوں نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں جوانان بچے بزرگ شہریوں کے علاوہ اہلسنت علماء کرام وکلاء صاحبان اور تاجر برادری کے رہنما شامل تھے، ریلی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

جبکہ شیعہ جوانان بنگش کی جانب سے زرگراں بازار چوک میں شرکاء جلوس کیلئے سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو جلوس انتظامیہ شرکاء اور ضلعی انتظامیہ نے بہت سراہا اور اتحاد و اتفاق کیلئے ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا۔

اپنے تقریر میں ناظم تحریک منہاج القرآن کوہاٹ مولانا حافظ عبدالجلیل نے جوانان کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد و اتفاق و یکجہتی پہ زور دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چہلم کے بعد کوہاٹ میں تکفیری عناصر کی جانب سے حالات کشیدہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور یہ اتحاد و اتفاق کا پیغام تکفیری عناصر کہ منہ پہ زوردار طمانچہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9fbs8rhb55p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ