تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 17:53
خبر کا کوڈ : 523290

عراق میں امریکی فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی قافلوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق کے بیشتر عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایک بل کی منظوری بھی دی ہے۔
عراق میں امریکی فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ
عراقی ذرائع نے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کو اسکورٹ کرنے والے قافلے پر منگل کے روز عراق کے جنوب مشرقی شہر ناصریہ میں حملہ ہوا ہے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ دی گئی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی قافلوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق کے بیشتر عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایک بل کی منظوری بھی دی ہے۔

عراقی گروہوں نے اس سے قبل اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ عراق سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے بارے میں مصطفی الکاظمی کی حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaoenmw49nuu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ