تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 523261

ملت جعفریہ پاکستان کا ملک بھرمیں شرکائے جلوس عید میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت ،کوئٹہ،ملتان، مظفرآباد سمیت سجاول ، حیدرآباد، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لیہ، علی پور, چنیوٹ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اوردیہاتوں میں نکالے جانے والے جلوس ہائے میلادالنبیؐ کے شرکاء کا شیعہ ملی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملت جعفریہ پاکستان کا ملک بھرمیں شرکائے جلوس عید میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال
12 ربیع الاول روز ولادت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے پرمسرت موقع پر ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھرمیں شرکائے جلوس عید میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال اور گل پاشی کی گئی اور سبیلیں لگا کر عاشقان رسولؐ کی ٹھنڈے ، گرم مشروبات اور لذیزپکوانوں سے تواضع بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت ،کوئٹہ،ملتان، مظفرآباد سمیت سجاول ، حیدرآباد، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لیہ، علی پور, چنیوٹ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اوردیہاتوں میں نکالے جانے والے جلوس ہائے میلادالنبیؐ کے شرکاء کا شیعہ ملی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل ، امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزین پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن سمیت ملک کی مختلف ماتمی انجمنوں اورمساجدوامام بارگاہوں کی ٹرسٹوں کی جانب سے جلوس میلاد النبی ؐ کی گذرگاہوںپر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جبکہ سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

شیعہ تنظیمات کی جانب سے اپنے اہل سنت عاشقان رسول ؐ بھائیوں کی ٹھنڈے ، گرم مشروبات اور لذیزپکوانوںسے دل کھول کر خاطرمدارت کی گئی۔ جبکہ مختلف شہروں میں شیعہ علماء و اکابرین کے وفود نے اہل سنت کی جانب سے نکالے گئے جلوس ہائے میلاد النبیؐ میں بھرپور شرکت بھی کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شیعہ سنی امت رسول ؐ اور جسد واحد ہیں، نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام مکاتب اسلامی کےدرمیان نقطہ وحدت ہے ۔ رسول اکرمؐ کی سیرت کی پیروی کرکے ہم موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ خاتم النبیین ؐ کی میلاد کا جشن شیعہ سنی مل کر مناتے ہیں جیسے ان کے نواسے امام حسینؑ کا غم مناتے ہیں۔

اہل سنت علماء واکابرین نے شیعہ علماء واکابرین، تنظیمات اور اداروں کی جانب سے جلوس ہائے میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال کرنے تشکر اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
https://taghribnews.com/vdciqpawzt1arr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ