QR codeQR code

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

18 Oct 2021 گھنٹہ 19:26

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی ایس ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اور مینجمنٹ اسٹریٹیجیز پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کوروناکی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا۔ عمران خان نے صوبوں اور دیگراداروں کورونا سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی۔

این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم نے ویکسی نیشن کے لازمی عمل کی تکمیل کیلئے تمام فریقین کو بھرپور اقدامات کی ہدایت کی اور لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں این سی اوسی کا مومنٹو پیش کیا جبکہ ان کی انتھک کوششوں اورخدمات کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے کورونا کیخلاف قوم کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 523140

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523140/ا-رمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-نے-انٹر-سروسز-انٹیلی-جنس-کے-ہیڈ-کوارٹر-کا-دورہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com