تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 13:47
خبر کا کوڈ : 523089

اتحاد و بھائی چارے کے تحفظ پر عراقی وزیر اعظم کی تاکید

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں تمام امت اسلامیہ کو پیغمبرِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اتحاد و بھائی چارے کے تحفظ پر عراقی وزیر اعظم کی تاکید
عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے رسول اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ایام ولادت کے موقع پر آپسی بھائے چارے اور اتحاد و ہمدلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی نے عید میلاد النبی کی آمد کی مناسبت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص عراق میں آپسی اتحاد و وحدت پر زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں تمام امت اسلامیہ کو پیغمبرِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس مناسبت کو ملکی و قومی اتحاد و بھائی چارے کی تقویت کا باعث قرار دیں تاکہ اس کے سائے میں عراقی عوام کی امنگوں کو محقق کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ عراق میں حالیہ پارلمانی انتخابات کے اعلان شدہ نتائج کے خلاف بغداد، بصرہ، کرکوک اور بابل سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بدعنوانی ہوئی ہے اور جس کا ذمہ دار ملک کا ہائی الیکٹورل کمیشن ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg7w9nyak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ