تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 523085

ندوستان افغانستان کے بارے میں ایک اجلاس کر رہا ہے

نیوز ایجنسی ای ان آئی کے باخبر ذرا‏ئع نے کہا کہ یہ اجلاس سنہ 2019 میں ایران کی میزبانی میں افغانستان کے بارے میں منعقد ہوئے سکورٹی اجلاس جیسا ہوگا۔ ہندوستان میں ہونے والے اس اجلاس میں ممکنہ طور پر پاکستان، چین، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
ندوستان افغانستان کے بارے میں ایک اجلاس کر رہا ہے
ہندوستان افغانستان کے بارے میں ایک اجلاس کر رہا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ یہ اجلاس 10 یا 11 نومبر کو ہوگا جس میں طالبان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ یہ اجلاس افغانستان کے بارے میں خطے کے ملکوں کی قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کا ہوگا۔

نیوز ایجنسی ای ان آئی کے باخبر ذرا‏ئع نے کہا کہ یہ اجلاس سنہ 2019 میں ایران کی میزبانی میں افغانستان کے بارے میں منعقد ہوئے سکورٹی اجلاس جیسا ہوگا۔ ہندوستان میں ہونے والے اس اجلاس میں ممکنہ طور پر پاکستان، چین، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی یہ اجلاس ایجنڈے میں شامل تھا جو کورونا کی وبا اور افغانستان کی حکومت کے زوال کے بعد ملتوی ہوتا گیا۔

ای ان آئی کے مطابق، یہ اجلاس، ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں طالبان کے ساتھ ہندوستان کے نمائندوں کی ممکنہ ملاقات کے بعد ہوگا، لیکن طالبان کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcc41qpp2bqix8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ