تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 523083

چین کے ہائیپرسونک میزائیل کے تجربے سے امریکہ پریشان

چین نے جس میزائیل کو ٹیسٹ کیا ہے وہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کے قابل ہے اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہے۔رپورٹ کے میں دعوا کیا گیا ہے کہ چین نے اگست میں جس میزائیل کو ٹیسٹ کیا اس نے ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے زمین کے گرد چکر لگائے۔
چین کے ہائیپرسونک میزائیل کے تجربے سے امریکہ پریشان
چین کی طرف سے اگست کے مہینے میں ہائیپرسونک میزائیل کے تجربے سے امریکہ کے فوجی اور خفیہ حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

چین نے جس میزائیل کو ٹیسٹ کیا ہے وہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کے قابل ہے اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہے۔

رپورٹ کے میں دعوا کیا گیا ہے کہ چین نے اگست میں جس میزائیل کو ٹیسٹ کیا اس نے ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے زمین کے گرد چکر لگائے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ٹیسٹ سے ظاہر ہو گیا کہ ہائیپر سونک اسلحوں میں چین نہ صرف یہ کہ بہت آگے ہے بلکہ امریکی عہدیداروں کے تصور سے کہیں زیادہ  پرے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص امریکہ اور روس کے مابین بھی ہائیپر سونک میزائیلوں کی ساخت اور انکے تجربے کو لے کر مقابلہ آرائی جاری ہے۔ گذشتہ مہینے شمالی کوریا نے بھی نئے ہائیپر سونک میزائیل تجربے کی خبر دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcaaenme49nuw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ