QR codeQR code

آبدوز اور کشتی بنانے کے شعبے میں ایران-پاکستان کے مابین تعاون پر اتفاق

16 Oct 2021 گھنٹہ 15:01

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کی فوج کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ کراچی شہر میں مختلف طرح کی کشتیاں اور آبدوز بنانے والے کارخانے کا معائنہ کیا۔


اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین کشتی اور آبدوز بنانے، اسکی مرمت اور دیکھ بھال کے شعبے میں آپسی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کی فوج کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ کراچی شہر میں مختلف طرح کی کشتیاں اور آبدوز بنانے والے کارخانے کا معائنہ کیا۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان کشتی اور آبدوز بنانے، اسکی مرمت اور دیکھ بھال سے مربوط سبھی معاملوں میں آپسی تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔

ایران کے چیف آف اسٹاف کی کراچی میں پاکستانی بحریہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں نے تاکید کی کہ خطے کی سکورٹی صرف پڑوسیوں کے ہاتھوں ہی مہیا ہو سکتی ہے۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے، مختلف میدانوں میں ایک دوسرے کے انسانی قوت کو ٹریننگ دینے، بحریہ کے تجربے کی منتقلی، منشیات اور سمندر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے راستے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے منگل کے روز  پاکستان کے سیاسی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 522867

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522867/آبدوز-اور-کشتی-بنانے-کے-شعبے-میں-ایران-پاکستان-مابین-تعاون-پر-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com