تاریخ شائع کریں2021 15 October گھنٹہ 20:56
خبر کا کوڈ : 522787

زندگی کے ہر شعبے میں آئمہ اطہار علیہم السلام کے فرمودات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے خاندان رسالت کے کردار اور قربانیوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔

زندگی کے ہر شعبے میں آئمہ اطہار علیہم السلام کے فرمودات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ظالم و جابر حکمرانوں کے دور حکومت اور نامساعد حالات میں بھی کلمہ حق بلند کرتے رہنا اہلبیت اطہار علیہم السلام کی زندگی کا شعار رہا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی اٹھائیس سالہ زندگی کے کٹھن ترین دور میں بھی جس استقامت اور حوصلے سے دین حق کی تبلیغ کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ وہ مظلوم شہید ہیں جن کی شہادت پر ان کے اہل و عیال کو کھل کر رونے بھی نہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی حقیقی تعلیمات ہم تک آسانی سے نہیں پہنچی اس کے لیے خاندان رسالت کے ہر فرد کو سخت ترین آزمائش اور کرب ناک اذیت سے گزرنا پڑا۔ آئمہ اطہار علیہم السلام کے ماننے والوں کو ہر طرح کی مشکلات کے لیے ہر وقت آمادہ رہنا چاہیے۔حکومتی جبر و بربریت کے حربوں سے اہلبیت ع کے ماننے والوں کو ڈرایا یا دھمکایا نہیں جا سکتا۔
http://www.taghribnews.com/vdcaaunm049nu01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس