تاریخ شائع کریں2021 15 October گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 522783

غاصب صیہونی حکومت نے اپنی تازہ فضائی جارحیت  میں مسافر بردار طیاروں کا سہارا لیا

شام میں جنگ بندی کے نگراں روسی مرکز نے بتایا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت نے تازہ فضائی جارحیت ایف سولہ جنگی طیاروں سے کی ہے تاہم اپنے  ایف سولہ جنگی طیاروں کو بچانے کے لئے  اس نے  مسافر بردار طیاروں کا سہارا لیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے اپنی تازہ فضائی جارحیت  میں مسافر بردار طیاروں کا سہارا لیا
شام میں جنگ بندی کے نگران روسی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی رات شام پر حملے میں جوابی کاروائی سے بچنے کے لئے مسافر بردار طیاروں کوڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

شام میں جنگ بندی کے نگراں  روسی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت نے اپنی تازہ فضائی جارحیت  میں مسافر بردار طیاروں کا سہارا لیا ہے۔

شام میں جنگ بندی کے نگراں روسی مرکز نے بتایا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت نے تازہ فضائی جارحیت ایف سولہ جنگی طیاروں سے کی ہے تاہم اپنے  ایف سولہ جنگی طیاروں کو بچانے کے لئے  اس نے  مسافر بردار طیاروں کا سہارا لیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کی رات،  شام کا اینٹی ایرکرافٹ یونٹ صیہونی حکومت کے میزائل حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایکٹیو ہو گیا تھا مگر دو مسافر طیاروں کے درمیان میں آجانے کے بعد اس نے فائرنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔  رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت  نے شام کے خلاف اپنی فضائی جارحیتوں میں جوابی وار سے بچنے کے لئے کئی بار مسافر بردار طیاروں کا سہارا لیا ہے۔  

دو ہزار اٹھارہ میں بھی غاصب صیہونی حکومت نے شام کے فضائی دفاعی سسٹم کی فائرنگ سے بچنے کے لئے ایک روسی طیارے کو ڈھال کے طور پراستعمال کیا تھا اور اسی بنا پر وہ طیارہ اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کی فائرنگ کا نشانہ بن بھی گیا تھا۔ اس جارحیت کے کچھ عرصے بعد غاصب صیہونی حکومت نے روس سے معافی مانگی تھی۔  

غاصب صیہونی حکومت نے اپنی تازہ فضائی جارحیت میں  بدھ کی رات شام کے صوبے حمص کے شہر تدمرکے قریب ایک علاقے کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے یہ حملہ تدمر کے جنوبی علاقے پر کیا۔ 

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت، شام میں دہشت گردوں کی شکست سے بوکھلائی ہوئی ہے اور وہ ان دہشت گردوں کی حمایت میں شام میں فوجی ٹھکانوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔ 

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکااور اس کے اتحادیوں بالخصوص سعودی حکومت کے حمایت یافتہ، داعش سمیت مختلف  تکفیری دہشت گردوں کے وسیع حملوں سے شروع ہوا۔ اس کا مقصد علاقے کے حالات کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcg7x9nwak9xu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ