تاریخ شائع کریں2021 15 October گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 522779

ایرانی جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی

ہمارے نمائندے کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے چوتھے روز، کراچی میں بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری  دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایرانی جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اس عظیم مسلم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے چوتھے روز، کراچی میں بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری  دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر تعینات پاکستانی فوج کے اعزازی دستوں نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

قبل ازیں جب جنرل محمد باقری اپنے وفد کے ہمراہ کراچی کے قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو پاکستانی فوجی حکام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر کراچی میں تعینات ایرانی کونسلر جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی موجود تھے۔
https://taghribnews.com/vdcbz5bs9rhb5zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ