تاریخ شائع کریں2021 5 October گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 521537

امریکہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی

امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرین میں مسافر نے فائرنگ کر دی، حملہ آور کا پولیس کے ساتھ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں بعد میں وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی
امریکہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرین میں مسافر نے فائرنگ کر دی، حملہ آور کا پولیس کے ساتھ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں بعد میں وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

واقعے کے بعد ٹکسن شہر کے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی اور ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔سرکاری سطح پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی سماج میں ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک، مختلف قسم کے ہتھیار گردش کر رہے ہیں۔ یعنی ہر شخص کے پاس اوسطا ایک آتشیں ہتھیار موجود ہے۔ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بنا پراس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

امریکہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی بھی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔امریکہ میں آتشیں ہتھیار بیچنے اور رکھنے کی کھلی چھوٹ کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔
 
https://taghribnews.com/vdcc1sqpm2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ