تاریخ شائع کریں2021 26 September گھنٹہ 21:29
خبر کا کوڈ : 520416

غاصب صیہونی فوجیوں کی بربریت، 6 فلسطینی شہید

عرب اڑتالیس ویب سائٹ نے بھی خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت المقدس میں دو اور غرب اردن کے شہر جنین میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ یہ فائرنگ اور بربریت صیہونی فوج کے اسپیشل دستوں کے ذریعے حماس سے وابستہ افراد کی گرفتاری کے لئے ہونے والے چھاپوں کے دوران ہوئی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں کی  بربریت، 6 فلسطینی شہید
غاصب صیہونی فوجیوں کے اسپیشل دستوں نے غرب اردن اور شمالی بیت المقدس میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم چھے فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

خبروں کے مطابق اتوار کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے بیت عنان شہر اور غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چھے فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب اڑتالیس ویب سائٹ نے بھی خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت المقدس میں دو اور غرب اردن کے شہر جنین میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ یہ فائرنگ اور بربریت صیہونی فوج کے اسپیشل دستوں کے ذریعے حماس سے وابستہ افراد کی گرفتاری کے لئے ہونے والے چھاپوں کے دوران ہوئی ہے۔

غرب اردن میں جنین اور رام اللہ کے دیہاتوں میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دوفلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپیں، کفردان، یعبد، برقین، الیامون دیہاتوں اور جنین میں ہوئیں جس کا جواب مسلح فلسطینیوں نے جوابی فائرنگ سے دیا۔
https://taghribnews.com/vdchzvnm-23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ