QR codeQR code

ایندھن کا حامل دوسرا ایرانی بحری جہاز شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچ گی

24 Sep 2021 گھنٹہ 22:30

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے رابطہ دفتر نے جمعے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی ڈیزل کا حامل یہ بحری جہاز تیئیس ستمبر جمعرات کے روز بندرگاہ پہنچا۔ اس سے قبل ایرانی ایندھن کا حامل پہلا بحری جہاز گذشتہ ہفتے شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچا تھا۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ایندھن کا حامل دوسرا ایرانی بحری جہاز شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچ گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے رابطہ دفتر نے جمعے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی ڈیزل کا حامل یہ بحری جہاز تیئیس ستمبر جمعرات کے روز بندرگاہ پہنچا۔ اس سے قبل ایرانی ایندھن کا حامل پہلا بحری جہاز گذشتہ ہفتے شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کی بنا پر لبنان کو ڈیڑھ برس سے شدید بحرانی صورت حال خاص طور سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور حزب اللہ کی کوششوں سے کچھ لبنانی تاجروں نے ایرانی ایندھن خریدنا شروع کیا ہے تاکہ لبنانی عوام پر دباؤ کم اور ان کی کچھ مشکلات حل کی جاسکیں جس پر امریکہ اور اسرائیل اور ان کے آلہ کار تلملائے ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 520098

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520098/ایندھن-کا-حامل-دوسرا-ایرانی-بحری-جہاز-شام-کی-بانیاس-بندرگاہ-پہنچ-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com