تاریخ شائع کریں2021 24 September گھنٹہ 22:23
خبر کا کوڈ : 520094

شام سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت ہے

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے نیویارک میں روس کے وزیر خارجہ لاوروف سے ملاقات میں سیاسی و اقتصادی میدان میں ہرسطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
شام سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت ہے
شام کے وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اپنے ملک سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے نیویارک میں روس کے وزیر خارجہ لاوروف سے ملاقات میں سیاسی و اقتصادی میدان میں ہرسطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے وزرائے خارجہ نے مختلف سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کی ضرورت پر تاکید کی اور شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق دمشق اور ماسکو نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور شام میں موجود غیرقانونی بیرونی فوجیوں کے انخلاء نیز اس ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی تک جدوجہد جاری رکھنے پرزور دیا۔ اس موقع پر روس کے وزیرخارجہ نے شام کے اقتدار اعلی اور خودمختاری کا مکمل احترام، اس کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور داخلی امور میں عدم مداخلت پر مبنی اپنے ملک کے اصولی موقف پر بھی تاکید کی۔ دمشق نے بارہا تاکید کی ہے کہ شام کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کی موجودگی کا مقصد شام کا تیل اور ذخائرلوٹنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhyeixuqe8yz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ