تاریخ شائع کریں2021 23 September گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 519990

طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔
طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور
سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں اور افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہے۔

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ملاقات کی تھی۔
 
https://taghribnews.com/vdccooqpx2bqso8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ