تاریخ شائع کریں2021 23 September گھنٹہ 17:00
خبر کا کوڈ : 519985

ایران کا مقدس دفاع تمام حریت پسندوں اور آزادی کے متوالوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاع رسانی نے ایران میں جاری ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ وطن کی ارضی سالمیت، خاک، سرحد اور آزادی کا تحفظ ایرانِ اسلامی کی سرفراز و باعزت قوم کے مقدس دفاع کے طفیل میں حاصل ہوا ہے۔
ایران کا مقدس دفاع تمام حریت پسندوں اور آزادی کے متوالوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے
ایران کا مقدس دفاع دنیا کے تمام حریت پسندوں اور آزادی کے متوالوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے، یہ بات ایران کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاع رسانی نے ایران میں جاری ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ وطن کی ارضی سالمیت، خاک، سرحد اور آزادی کا تحفظ ایرانِ اسلامی کی سرفراز و باعزت قوم کے مقدس دفاع کے طفیل میں حاصل ہوا ہے۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ در حقیقت تمام بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے برخلاف تھی جس کے علاقائی سطح پر بڑے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ میں علاقائی اور غیر علاقائی ممالک منجملہ امریکہ کی جانب سے جارح دشمن صدام کی ہونے والی پشتپناہی نے خلیج فارس کے علاقے میں دیگر جنگوں اور جارحیتوں کی زمین ہموار کی۔

وزارت خارجہ ایران نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ دہائیوں میں ہمیشہ پڑوسی ممالک کے ساتھ گفتگو اور سفارتکاری کا منادی رہا ہے اور اب بھی اس بات کا قائل ہے کہ غلط فہمیوں کا ازالہ، مذاکرات اور گفتگو ہی، خطے میں امن و صلح اور ترقی کے حصول کا تنہا راستہ ہے۔

یاد رہے کہ ۲۲ ستمبر سے ۲۸ ستمبر تک کے دورانیہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کے طور پر منایا جاتا ہے جو عراق کے سابق اور معدوم ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی جیالوں کی شجاعت و بہادری اور انکی جانفشانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcg7y9nnak9qy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ