تاریخ شائع کریں2021 23 September گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 519984

ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے صدر اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس دورے میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ایزابٹ تراس، وینزویلا کے وزیر خارجہ فلیکس بلاس، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور اسپین کے  اپنے ہم منصب خوسہ مانوئل آلبارز سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور یورپی یونین سے تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے صدر اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے صدر اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عراق کے صدر برهم صالح سے ہونے والی ملاقات میں ایران اور عراق کی اسٹریٹجک تعلقات اور اس کے فروغ اور تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ اس موقع  پر عراق کے صدر نے گزشتہ برسوں میں ایران کی جانب سے عراق کی مدد پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس دورے میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ایزابٹ تراس، وینزویلا کے وزیر خارجہ فلیکس بلاس، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور اسپین کے  اپنے ہم منصب خوسہ مانوئل آلبارز سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور یورپی یونین سے تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے یورپ سے تعلقات کو بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی میں یورپ اور دیگر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ  کو ترجیح حاصل ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfc1dtjw6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ