تاریخ شائع کریں2021 22 September گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 519892

اسرائیلی نوآبادیاتی سرگرمیوں،فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کا ایک بڑا حصہ ضبط کر لیا

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں  بیت المقدس کے جنوبی علاقےمیں واقع قصبہ کسان میں فلسطینیوں کی سینکڑوں رقبے  پر پھیلی اراضی  ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسرائیلی نوآبادیاتی سرگرمیوں،فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کا ایک بڑا حصہ ضبط کر لیا
 1967 سے اس علاقے کو اسرائیلی نوآبادیاتی سرگرمیوں کا  مسلسل سامنا ہے جبکہ  2000 کے بعد سےاب تک اس قصبے  میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کا ایک بڑا حصہ ضبط کر لیا گیا ہے اور بہت سے مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں  بیت المقدس کے جنوبی علاقےمیں واقع قصبہ کسان میں فلسطینیوں کی سینکڑوں رقبے  پر پھیلی اراضی  ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اطلاع کے مطابق یہودی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کےلیےصہیونی  قابض حکام نے کسان گاؤں کے جنوب مشرق میں واقع عواداللہ خاندان کی زمینوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جسے یہودی بستی ابی ہناہل کی توسیع  کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی  علاقے میں واقع  کسان کی آبادی جو500 فلسطینیوں پر مشتمل ہےاور زیادہ تر مویشیوں کو پالنے اور زراعت کےکام پر انحصارکرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnn0kxyt0fj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ