تاریخ شائع کریں2021 20 September گھنٹہ 21:45
خبر کا کوڈ : 519624

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں آپریشن

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کے کمانڈر صفی اللّٰہ کو ہلاک کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کے کمانڈر صفی اللّٰہ کو ہلاک کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صفی اللّٰہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcgxy9ntak9q34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس