تاریخ شائع کریں2021 20 September گھنٹہ 21:40
خبر کا کوڈ : 519620

عراق کے صوبے دیالیٰ میں داعش کا اسلحوں اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ ضبط

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سینیئر کمانڈر محمد التمیمی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دقیق اطلاع ملنے پر مشرقی صوبے دیالیٰ کے بعقوبہ شہر کے 90 کیلومیٹر شمال میں واقع ’العظیم‘ علاقے میں آپریشن کیا جس کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسے ضبط کر لیا گیا۔
عراق کے صوبے دیالیٰ میں داعش کا اسلحوں اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ ضبط
عراق کے صوبے دیالیٰ میں داعش کے اسلحوں اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ ضبط کر لیا گیا۔

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سینیئر کمانڈر محمد التمیمی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دقیق اطلاع ملنے پر مشرقی صوبے دیالیٰ کے بعقوبہ شہر کے 90 کیلومیٹر شمال میں واقع ’العظیم‘ علاقے میں آپریشن کیا جس کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسے ضبط کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا یہ دھماکہ خیز مواد داعش کا تھا جسے وہ صوبے دیالی میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ حملے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اس کارراوئی سے پہلے بھی حشد الشعبی نے ’العظیم‘ علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے کئی آپریشن کئے تھے۔ حشد الشعبی نے عراقی فوج کے تعاون سے تلعفر کے شمال مغربی پہاڑی علاقوں سے متعدد دہشتگرد گروہوں کو مار بھگایا ہے۔

عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی کمر ٹوٹ چکی ہے تاہم اسکے بچے کھچے عناصر ابھی بھی موجود ہیں جنکے صفایے کے لئے حشد الشعبی سمیت عراقی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdccioqpx2bqse8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس