تاریخ شائع کریں2021 19 September گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 519466

ترکی کی شام کے کئی شمالی شہروں پر گولہ باری

شامی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ نیم فوجی دستوں نے شمالی شام کے شہر تل تمر اور اطراف کے دیہاتوں پر گولہ باری کی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ جنگجوؤں نے حسکہ کے مضافاتی شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کیا ہے۔
ترکی کی شام کے کئی شمالی شہروں پر گولہ باری
ترکی نے شام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےشام کے کئی شمالی شہروں پر گولہ باری کی ہے۔

شامی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ نیم فوجی دستوں نے شمالی شام کے شہر تل تمر اور اطراف کے دیہاتوں پر گولہ باری کی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ جنگجوؤں نے حسکہ کے مضافاتی شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ دہشتگرد گروہوں نے آج صبح توپوں سے شہر تل تمر کے الدردارہ دیہات کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا اور باشندوں اور ان کے گھروں کو کافی نقصان پہنچایا۔ ترکی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام اور عراق کے بعض علاقوں کو حملوں کا نشانہ بناتا ہے ۔ شام اور عراق کے عوام کی مخالفت کے باوجود ترکی کی فوجی مداخلت جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaionmi49n6y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ