QR codeQR code

صوبے دیالہ کے شمالی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے دو حملے

13 Sep 2021 گھنٹہ 22:04

اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے دیالہ کے شمال میں واقع الطالعہ میں ایک فوجی ہیڈ کوراٹر کو بھی نشانہ بنایا اور اس پر قبضہ کرلیا۔ اس علاقے میں عراقی فوجی اہلکاروں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید لڑائی بھی ہوئی۔ عراق کے بعض پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے حملوں کو پسپا کرنے کے لئے عراقی فضائیہ بھی سرگرم ہو گئی ہے۔ 

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ صوبے دیالہ کے شمالی علاقے میں داعشی دہشت گردوں نے دو حملے کئے ہیں۔

عراق کے ایک باخبر سیکورٹی ذریعے کے مطابق العظیم علاقے کے اطراف میں عراقی فوجی مرکز پر ہونے والے ان دہشت گردانہ حملوں میں چار عراقی فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے دیالہ کے شمال میں واقع الطالعہ میں ایک فوجی ہیڈ کوراٹر کو بھی نشانہ بنایا اور اس پر قبضہ کرلیا۔ اس علاقے میں عراقی فوجی اہلکاروں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید لڑائی بھی ہوئی۔ عراق کے بعض پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے حملوں کو پسپا کرنے کے لئے عراقی فضائیہ بھی سرگرم ہو گئی ہے۔ 

شہر موصل کے قریب ایک علاقے پر داعشی عناصر کے حملوں میں چار افراد شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

داعش نے یہ حملہ صوبے نینوا میں موصل شہر کے قریب ’نائیہ‘ گاؤں پر کیا۔ مارے جانے والوں میں دو فوجی اور دو عام شہری شامل ہیں۔ 

گذشتہ ہفتے بھی داعش نے اسی طرح کا ایک حملہ صوبۂ کرکوک میں کیا تھا جس میں عراقی پولیس کے تیرہ جوان مارے گئے تھے۔

خبر کا کوڈ: 518754

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/518754/صوبے-دیالہ-کے-شمالی-علاقے-میں-داعشی-دہشت-گردوں-دو-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com