تاریخ شائع کریں2021 10 September گھنٹہ 23:59
خبر کا کوڈ : 518399

سعودی وزیر خارجہ کی فلسطینی وزیر خارجہ سے مصر میں ملاقات

تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ  میں فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی –
سعودی وزیر خارجہ کی فلسطینی وزیر خارجہ سے مصر میں ملاقات
سعودی وزیر خارجہ  نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے مسلسل بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ  میں فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی –

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیااس دوران مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ غزہ کی پٹی کے مسلسل بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اسرائیل اورغزہ کی  مزاحمتی جاعتوں کے مابین مذاکرات کو آخری حل قرار دیا ۔

عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک دونوں ہم منصب وزرائے خارجہ نے عرب وزرا کے ایجنڈے پر موجود موضوعات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات حاضرہ پر بھی بات چیت کی-
https://taghribnews.com/vdceov8nojh8zxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ