تاریخ شائع کریں2021 16 August گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 515409

امریکہ لبنان اور خطے کی بدامنی کا اصل ذمہ دار ہے

اتوار کی شب اپنے ایک خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ لبنان میں حرج و مرج پھیلا رہا ہے۔ لبنان کے حالات کی خراب کرنے کی ہدایت  امریکی سفارت خانے سے جاری کی جارہی ہیں۔
امریکہ لبنان اور خطے کی بدامنی کا اصل ذمہ دار ہے
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے امریکہ کو لبنان اور خطے کی بدامنی کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اتوار کی شب اپنے ایک خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ لبنان میں حرج و مرج پھیلا رہا ہے۔ لبنان کے حالات کی خراب کرنے کی ہدایت  امریکی سفارت خانے سے جاری کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ لبنان میں ہورہا ہے وہ بالکل وہی جو عراق میں ہورہا ہے کہ کیونکہ ایک ہی کنٹرول روم سے دونوں ملکوں میں حالات خراب کرنے کی  کوشش کی جارہی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور طالبان کے کابل پر قبضے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کا ہے اگر امریکہ  اور طالبان کےدرمیان خفیہ معاہدے کی بات صحیح ہے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ واشنگٹن نے ایک بار پھر اپنے دوستوں کو دھوکہ دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  لبنان میں جس جس نے امریکہ سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اسے افغانستان کی صورتحال اپنے سامنے رکھنا چاہیے ، کہ  امریکیوں نے کس طرح افغانیوں کو بھوکا پیاسہ اور آوار کرکے ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzk0knyt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ