تاریخ شائع کریں2021 1 August گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 513648

صیہونی فوجیوں کا نہتے فلسطینی مظاہرین پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے ان مظاہرین پر کہ جو شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالے جانے کے خلاف پر امن مظاہرہ کر رہے تھے ان پر حملہ کردیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
صیہونی فوجیوں کا نہتے فلسطینی مظاہرین پر حملہ
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے شیخ جراح کے داخلی راستوں کو بند کر کے خصوصی فورسز کو تعینات کیا اور اس علاقے میں لوگوں کے داخلے کو بند کردیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے ان مظاہرین پر کہ جو شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالے جانے کے خلاف پر امن مظاہرہ کر رہے تھے ان پر حملہ کردیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح جمعہ کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcgtw9n7ak9q34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس