تاریخ شائع کریں2021 1 August گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 513645

رہبرانقلاب اسلامی نے مجرموں کی ایک بڑی تعداد کی سزا معاف و تخفیف کردی

رہبرانقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژه‌ای کے خط کے جواب میں ان مجرموں کی سزائیں معاف یا کم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں لکھا کہ جیلوں میں بند 2825 لوگوں کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے مجرموں کی ایک بڑی تعداد کی سزا معاف و تخفیف کردی
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جیلوں میں مختلف مقدمات کے تحت قید مجرموں کی ایک بڑی تعداد کی سزا معاف یا ان کی سزا میں تخفیف پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

عید الاضحی اور عید سعید غدیر کی مناسبت سے رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  مختلف مقدمات کے تحت جیلوں میں قید 2825 مجرموں کی سزائیں رافت اسلامی کے تحت معاف کرنے یا ان کی سزائیں کم کرنے کے بارے میں اپنی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژه‌ای کے خط کے جواب میں ان مجرموں کی سزائیں معاف یا کم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں لکھا کہ جیلوں میں بند 2825 لوگوں کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی اسلامی مناسبتوں پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا کم کرنے کی درخواست کی موافقت کرتے رہتے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcdos0kkyt0f96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس