تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 21:36
خبر کا کوڈ : 513567

وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی حکومتی وزیر عوام کے پاس نہیں پہنچا، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑدیا۔انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، ناجائز طریقے سے کرسی پر بیٹھنے والا عمران خان اب بچگانہ حرکتیں بند کرے۔
وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کا خیال رکھنے کی بجائے ہماری بےعزتی کروارہی ہے، سندھ میں اگر کورونا پھیلا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، وفاقی حکومت نہ تو کورونا پر خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی کام کرنے دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی حکومتی وزیر عوام کے پاس نہیں پہنچا، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑدیا۔انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، ناجائز طریقے سے کرسی پر بیٹھنے والا عمران خان اب بچگانہ حرکتیں بند کرے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق طالبان عہدے دار کو کشمیر کا حکم ران بنایا جارہا ہے، آزاد کشمیر کا وزیر فائرنگ کرتا رہا، پیسے بانٹتا رہا لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، ہم ہرکٹھ پتلی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مل کر کام کریں تو پنجاب میں بزدار اور وفاق سےعمران کو بھگا سکتے ہیں، جمہوری نظام میں رہتے ہوئے اس حکومت سے نجات لےسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات جیسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، آزاد کشمیر الیکشن میں پیسہ چلایا گیا، تاریخی دھاندلی کے باوجود 11 سیٹیں حکومت کے منہ سے چھینیں، عمران خان عام آدمی کے لیے تکلیف دہ پالیسیاں بناتے ہیں، عام آدمی تبدیلی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے، ملک میں تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3w9nuak9qn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ