QR codeQR code

عراق میں ایک آئل ریفائنری پر داعش دہشتگردوں کا میزائلی حملے

31 Jul 2021 گھنٹہ 21:26

الصینیہ ریفائنری پر دو میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک تیل پائپ لائن کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس میں آگ لگ گئی ہے۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریفائنری کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔


عراقی حکام نے مغربی عراق میں ایک آئل ریفائنری پر داعش دہشتگردوں کے میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق یہ میزائل حملہ مغربی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے بیجی علاقے میں واقع الصینیہ ریفائنری پر ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الصینیہ ریفائنری پر دو میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک تیل پائپ لائن کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس میں آگ لگ گئی ہے۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریفائنری کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔

داعشی دہشتگرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراقی ذرائع نے جمعے کی رات بھی جنوبی صلاح الدین کے یثرب شہر میں ایک مجلس ترحیم پر داعش دہشتگردوں کے حملے کی خبر دی تھی۔ اس حملے میں سات افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ کے اسنائپروں نے پہلے اس مجلس ترحیم کے پروگرام کی حفاظت کے لئے تعینات ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کا جواب عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ سے دیا لیکن کلاشنکوف سے لیس دہشتگردوں نے مجلس میں شریک افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے اس دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے سیکورٹی اداروں کی مدد کے لئے اس علاقے میں اپنے جوان اور فوجی سازمان روانہ کردیئے ہیں۔

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود ابھی اس گروہ کے کچھ عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں باقی ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیںعراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے اس ملک کے مختلف علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے


خبر کا کوڈ: 513561

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513561/عراق-میں-ایک-آئل-ریفائنری-پر-داعش-دہشتگردوں-کا-میزائلی-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com